30-03-2018

پاکستان نے اپنے ناقابلِ تسخیر دفاع میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے جدید ترین میزائل کا تجربہ کیا ہے جس میں اپنے ہدف کو 100 فیصد نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید ترین کروز میزائل بابر مکمل طور پر پاکستان کا اپنا تیار کردہ ہے جس میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن کا نظام نصب کیا گیا ہے۔

کروز میزائل بابر کو زیرِ زمین پلیٹ فارم سے چلایا گیا جس نے اپنے ہدف کو سو فیصد درست نشانہ بنایا۔ یہ میزائل 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔