03-04-2017

پاکستان نے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو7وکٹوں سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز 3ایک سے جیت لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزادنے53، بابر اعظم 38اور کامران اکمل نے20رنز کی اننگز کھیلی ،اس طرح پاکستان نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی جانب سے دیا گیا 125 رنزکاہدف19 ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔

فاسٹ بولرحسن علی مین آف دی میچ قراردیئے گئے ، انہوں نے12رنزکےعوض 2وکٹیں حاصل کیں۔