27-10-2017

ابو ظہبی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دے دی جبکہ سیریز کا دوسرا میچ آج رات کھیلا جائے گا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 102 پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد حفیظ، عثمان خان، 2،2 جب کہ عماد وسیم، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا دوسرا میچ آج رات نو بجے ابوظہبی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا.