October 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پاکستان نے چمپئینز ٹرافی جیت لی ، بھارت کو شرمناک شکست

19-06-2017

کنگٹن اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں پاکستان اپنے روایتی حریف انڈیا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ اس ٹورنامنٹ کا فاتح بن گیا ہے۔

 پاکستانی ٹیم نے بھارت کو جیت کیلئے 339 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا، جسے انڈین ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور تیس اعشاریہ تین اوورز میں صرف 158 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان نے انڈین ٹیم کو فائنل معرکے میں 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر باؤلرز میں شاداب خان نے 2 جبکہ جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے  فخر زمان نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی یادگار اننگز کھیلی اور  مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ حسن علی کو مین آف دی سیریز دیا گیا۔ حسن علی نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Related posts