26-09-2017

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے  سابق کرکٹر مارک کولس کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق مارک کولس  آئندہ ماہ کے ابتدائی دنوں میں لاہور پہنچیں گے جہاں وہ ٹیم کے دورہ دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل تربیتی کیمپ لگائیں گے۔

واضح رہےکہ مارک کولس سے قبل صبیح اظہر  پاکستان وویمن کرکٹ  ٹیم کے کوچ تھے اور اس دوران ٹیم نے ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔