12-05-2017

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف کل کے سکور بغیر  کسی نقصان کےچودہ رنز پر اپنی پہلی اننگز کا کھیل آج پھر شروع کر رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں تین سو چھہتر رنز بنائے ہیں جس میں اظہر علی ایک سو ستائیس رنز ، مصباح الحق انسٹھ رنز ، بابر اعظم پچپن اور سرفراز احمد اکاون رنز کے ساتھ نمایا ں بیٹسمین رہے ۔

واضح رہے کہ کپتان مصباح الحق اور مایہ ناز پاکستانی بلے باز یونس خان کی یہ اپنی اپنی کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ  ہے جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے جس کا اعلان انہوں نے سیریز سے پہلے ہی کر دیا تھا۔