31-03-2017
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری 4 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔ میچ میں جیت کے ساتھ گرین شرٹس نے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 133رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیزٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی۔
شاداب خان نے 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اورمین آف دی میچ قرار پائے ، وہ مسلسل دوسری بار مین آف دی میچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 یکم اپریل کو پورٹ آف اسپین میں ہی کھیلا جائے گا۔