02-05-2017

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کےخلاف 3وکٹوں کے نقصان پر172رنز بنا لیے ہیں۔

بریج ٹاؤن میں کھیلےجانے والےدوسرےٹیسٹ میچ کےدوسرےدن کےکھیل کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں3 وکٹوں کے نقصان پر172 رنز بنا لیے ۔قومی ٹیم کے اوپنرز احمد شہزاد اور اظہر علی نےویسٹ انڈیز کے 312 رنز کے جواب میں ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے مل کر 155 رنز کی شراکت قائم کی ۔اوپنر اظہر علی اس وقت 81 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں اور ان کے ساتھ کپتان مصباح الحق 7 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

یاد رہےکہ اس سے قبل دوسرے دن کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔