25-04-2017

ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلےٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، قومی ٹیم نےپہلی اننگزمیں 121رنزکی برتری حاصل کرنےکےبعد ویسٹ انڈیزکی 4وکٹیں 93رنزپرگرادیں۔

جمیکا میں جاری میچ کےچوتھےروزپاکستان نے201رنز4کھلاڑی آؤٹ سےاننگزآگےبڑھائی کپتان مصباح الحق  ایک رن کی کمی سے11ویں سنچری نہ بناسکےاور99رنزپرناٹ آؤٹ رہنےوالےپہلےپاکستانی بیٹسمین بن گئے۔قومی ٹیم نےپہلی اننگزمیں 407رنزبنا کرمیزبان ٹیم کیخلاف 121رنزکی برتری حاصل کی۔

 دوسری اننگزمیں پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ نےیکےبعد دیگرےویسٹ انڈیز کے 4 بیٹسمینوں کوپویلین بھیج کرپاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔ ویسٹ انڈیزکوپاکستان کی برتری ختم کرنےکیلئے28رنزدرکارہیں اور آج میچ کا آخری دن کا کھیل کھیلا جائے گا۔