24-03-2017

پاکستان کرکٹ ٹیم نےویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی 20 کرکٹ سیریزکی تیاری شروع کردی ہیں۔

کوچنگ اسٹاف کی زیرنگرانی پہلے فزیکل فٹنس سیشن ہوا جبکہ بعد میں ٹیم بلڈنگ کیلئےکھلاڑیوں نےفٹبال کھیلی۔ٹریننگ کےبعد کپتان سرفرازاحمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھراورکوچنگ اسٹاف کےدرمیان میٹنگ ہوئی جس میں ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹی 20سیریزکیلئےحکمت عملی بنائی گئی۔

پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان پہلے4ٹی 20میچزکی سیریزکھیلی جائےگی، سیریزکا آغاز26 مارچ سےبارباڈوس میں ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ  30مارچ، تیسرا یکم اپریل جبکہ چوتھا اورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ2اپریل  کو ہوگا۔