06-04-2017

پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان پہلا ون ڈےمیچ کل گیانا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان 3 ون ڈےمیچزپرمشتمل سیریزکا پہلا مقابلہ جمعہ کوشیڈول ہے۔قومی ٹیم ون ڈےمیں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتےہوئےورلڈ کپ 2019میں براہ راست رسائی کےامکانات روشن کرنا چاہتی ہے۔

پاکستان ون ڈےرینکنگ میں اس وقت 8ویں نمبرپرموجود ہےجبکہ ویسٹ انڈیزکا 9واں نمبرہے۔سیریزمیں 0-3سےکامیابی پاکستان کو7ویں پوزیشن پرپہنچادےگی، 1-2سےفتح یا شکست سےقومی ٹیم کی رینکنگ پرکوئی فرق نہیں پڑےگا۔