24-04-2017

جمیکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پرپاکستان ٹیم نے 4وکٹوں پر 201رنز بنالئے۔

یونس خان اور بابراعظم نے نصف سینچریاں اسکور کیں  جبکہ  ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں دو سو چھیاسی رنز بناسکی۔

جمیکا کےسبائناپارک میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کےتیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور گزشتہ روز کے اسکور میں 8رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 286رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے محمدعامرنے کیریئر شاندار بولنگ کرتے ہوئے 44رنز کے عوض 6ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ یاسرشاہ نے2، وہاب ریاض اور محمد عباس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

ویسٹ انڈیزکے286رنز کےجواب میں تیسرے روز کھیل کےاختتام پرپاکستان نے 4 وکٹوں پر 201رنز بنائے تھے جبکہ اسے ویسٹ انڈیز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 85رنز درکار ہیں جبکہ اسد شفیق  اور کپتان مصباح الحق 5،5رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔