09-05-2017

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخر ٹیسٹ کل سے ڈومینکا میں شروع ہوگا جس کی تیاری کےلیے قومی ٹیم کی بھرپورٹریننگ جاری ہے۔ اس گراؤنڈ پر پاکستان ٹیم پہلی بار کوئی میچ کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

 یاد رہے کہ تین ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 106رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ کپتان مصباح الحق اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کا یہ اپنے کیریئر کا آخری آخری میچ ہوگا۔