08-05-2017

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ دس مئی کو ڈامونیکا میں شروع ہوگا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔ سیریز کا پہلا میچ پاکستان جبکہ دوسرا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رہا ۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کا یہ آخری میچ ہوگا کیونکہ وہ سیریز شروع ہونے سے پہلے اس سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں ۔