03-11-2017

نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم  نے ہدف 24 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔