06-06-2017

چیمپیئنزٹرافی دو ہزار سترہ  میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ کل بدھ کوجنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلےگی۔

 برمنگھم میں موجود پاکستانی ٹیم نےپیرکوآرام کوترجیح دی، بدھ کوجنوبی افریقاکے خلاف شیڈول ڈےنائٹ میچ سےقبل ایجبیسٹن پرآج قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن رکھا گیا ہے۔

پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں جنوبی افریقہ کاپلڑابھاری ہے۔آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین2میچ کھیلے گئے دونوں میچ جنوبی افریقہ نے جیتے ۔اس طرح پاکستان کاجنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کاتناسب صفرفیصداورجنوبی افریقہ کاکامیابی کاتناسب100فیصدہے۔

ادھر  دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طورپر1992ء سے2015ء تک72ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے24میچ پاکستان نے جیتے ،47میچ جنوبی افریقہ نے جیتے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب33.80فیصدہے۔