07-08-2017

پاکستان کا سترواں یوم آزادی شایاں نشان طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں اور لوگوں میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور  میں بھی گلیوں سڑکوں اور گھروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے اور یوم آزادی سے متعلق بیچوں ، قومی پرچموں اور دیگر سامان کے سٹال بھی قائم کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف تعلیمی ، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور تحریک پاکستان کے رہنماوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے پروگراموں کو حتمی شکل دے رہی ہیں جبکہ ریڈیو میزان نے بھی چودہ اگست یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔