29-06-2017

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کی آزادی کو 70 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں ’ابھرتا ہوا پاکستان‘ کے نام سے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا جو چار ہفتے جاری رہے گی ۔ اس مہم میں برطانیہ کی ڈبل ڈیکر بسیں پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئیں ہیں۔

سرخ ڈبل ڈیکر بسوں پر ایمرجنگ پاکستان اور لینڈ آف بیوٹی کی عبارت لکھی ہوئی ہے، جو دنیا کو خوبصورت پاکستان کا پیغام دے گا۔ جبکہ بانی پاکستانقائداعظم محمد علی جناح کی تصویر نمایاں ہے

برطانوی بسوں پر پاکستانی ٹرک آرٹ ، پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کے ساتھ خوبصورتی  اور بلند و بالا پہاڑوں سمیت قومی جانور مارخور کا عکس بھی نمایاں کیا گیا ہے، جو دنیا بھر کے سیاحوں کامرکز ہے۔