21-06-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندارفتح کے بعد قومی ٹیم کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

 پی سی بی حکام کے مطابق فاتح ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 10 لاکھ روپے بونس دیا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق علیحدہ سے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بونس بھی تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے 23 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی ہے، فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی بھارتی ٹیم کو 11 کروڑ 53 لاکھ روپے ملے ہیں۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں انگلینڈ اور بنگلہ دیش میں ہر ایک کو 4 کروڑ 71 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنزٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔