04-04-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان سے قبل مختصر ٹریننگ کیمپ میں 13 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جن تیرہ  کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز کےلئے قومی سکواڈ کے اعلان سے قبل طلب کیا ہے ان  میں سمیع اسلم، اظہر علی، شان مسعود، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، سہیل خان، راحت علی، محمد عباس، اسد رضا اور خالد عثمان شامل ہیں۔ محمد عباس، خالد عثمان اور اسد رضا ایسے کھلاڑی ہے جنہیں تاحال ٹیسٹ کیپ نہیں دی گئی جبکہ شان مسعود کو بھی دوبارہ بلایا گیا ہے۔