07-03-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز میں مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا ہےجبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت  سرفراز  احمدکو سونپی گئی ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ  نے سرفراز احمد کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

 دوسری طرف چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر نے مشاورت کے بعد 25ناموں کا انتخاب کیا ہے جن میں کامران اکمل اور احمد شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔دورے کے ممکنہ 25کھلاڑیوں کا کیمپ 12مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔