29-09-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ میں عمر اکمل کو سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا جبکہ کرکٹر نے کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی صفائی بھی پیش کی تاہم چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی کی سفارشات پر عمر اکمل پر 3 قومی اور بین الاقوامی میچز کی پابندی، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور دو ماہ کے لیے کسی بیرون ملک لیگ یا ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے ’این او سی‘ جاری نہ کرنے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو عمر اکمل نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر نازیبا زبان استعمال کرنے اور گالیاں دینے کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔