10-05-2018

پاکستان کرکٹ بورڈ نےغیر ملکی لیگز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کے ڈھانچے میں18- 2017کے سیزن کی طرح کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

پی سی بی پالیسی کے مطابق کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔پی سی بی نے اپنی نگرانی میں کلب کرکٹ کو آوٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کے لئے ہر سیزن میں دو ٹورنامنٹ کرنا لازمی ہوگا۔ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں8 ریجنل اور8 ڈپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ قائد اعظم ٹرافی میں ریجن اور ڈپارٹمنٹ کی سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

 نئی پالیسی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک سیزن میں پاکستان سپر لیگ سمیت دو لیگز میں شرکت کرسکیں گے۔ جن کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی حاصل کرنے کے لئے کم از کم تین ڈومیسٹک میچ کھیلنا ہوں گے۔