04-08-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ کےنئےچیئرمین کا انتخاب 9اگست کوہوگا۔

پی سی بی کےالیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ افضل حیدرنےنئےگورننگ بورڈ کا اجلاس 9اگست کوطلب کرلیا،جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔اجلاس میں نئےچیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا، نئےگورننگ بورڈ کےنواراکین چیئرمین کےانتخاب میں حصہ لیں گے جبکہ فاٹا ریجن کا نمائندہ انتخابی عمل مکمل ہونےکےبعد بورڈ میں شامل ہوگا۔

خواجہ ندیم، مراد علی، نعمان بٹ ریجن کےنمائندےکی حیثیت سےجبکہ منصورمسعود خان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین، کرنل ریٹائرڈ صہیب، اعجازعارف اورنجم سیٹھی گورننگ بورڈ میں شامل ہیں۔