07-08-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اپنے عہدے پر تین سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد سبکدوش ہوگئے ہیں۔

شہریارخان نے 18 اگست 2014 کو دوسری مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔اس سے قبل وہ 2003 سے 2006 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے تھے تاہم اس وقت وہ اپنے عہدے کی مدت پوری نہیں کرسکے تھے اور انہیں اوول ٹیسٹ کے تنازعے کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔