18-08-2017

 لاہور ہائی کورٹ نےپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی تعیناتی کے خلاف دائر رٹ  درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

جسٹس مامون الرشید شیخ اور جسٹس ناصر اقبال پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی۔ جس میں  موقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی آئین کے خلاف چیرمین تعینات کیا گیا ہے اور  سابق پیٹرن پاکستان کرکٹ بورڈ  نواز شریف 28 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے نااہل ہوگئے اور نااہلی کے بعد نواز شریف کے مستقبل کے لئے جاری احکامات غیر مؤثر ہوگئے۔ اس طرح  نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کے لئے 6 اگست کا بطور بورڈ آف گورنر نوٹیفکیشن غیر مؤثر ہوگیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 6 اگست کے نوٹی فکیشن کی بنیاد پر چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کالعدم کی جائے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نجم سیٹھی کی بطور چیرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔