03-08-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین افراد کو گورننگ بورڈ کے رکن مقرر کر دیئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گورننگ بورڈ کے رکن مقرر کرنے والوں میں خواجہ ندیم ، مراد علی اور نعمان بٹ شامل ہیں ۔ انہیں تین سال کی مدت کےلئے تعینات کیا گیا ہے۔