23-04-2018

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لینے کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 25 اپریل کو کینٹربری میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

 قومی ٹیم پہلا ٹیسٹ آئرلینڈ سے ڈبلن میں 11 سے 15 مئی تک ہوگا، میزبان ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کی کرکٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دے گی۔

انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 24 مئی سے شروع ہو کر28 مئی تک تاریخی اہمیت کے حامل لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری رہے گا۔ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ یکم سے5 جون تک لیڈز میں شیڈول ہے۔