02-11-2017

پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

بھارت کے خلاف تین ٹی20 میچوں کی سیریز سے قبل سابق عالمی نمبر ایک نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 125 تھی جبکہ سری لنکا کو ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ کر کے پاکستان نے اپنے پوائنٹس کی تعداد 124 کر لی تھی۔

نئی ٹی20 رینکنگ میں پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے، بھارت پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔