04-05-2018

انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا چار روزہ میچ  آج سے نارتھمپٹن شائر کے خلاف کاونٹی گراونڈ میں کھیل رہی ہے ۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ انہی گیارہ کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے  جو ایک ہفتے بعد آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن میں تاریخی ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ایک اور انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔دورہ برطانیہ کے لیے جانے والی قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔