October 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

 پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول جاری کردیا گیا

25-09-2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔50 روزہ طویل دورے میں 3 ٹیسٹ ،5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ ہونگے۔

شیڈول کے مطابق  پاکستان کا دورہ جنوبی افریقا 19 دسمبر سے 3 روزہ میچ کے ساتھ شروع ہوگا ، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاون اور 11 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ میں دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ ہوگا۔

 پورٹ الزبتھ میں 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 کو ڈربن، تیسرا 25 کو سنچورین ، چوتھا 27 کو جوہانسبرگ اور پانچواں و آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاون میں ہوگا ۔

شیڈول کے مطابق  تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے میچز یکم فروری کو کیپ ٹائون، 3 فروری کو جوہانسبرگ اور 6 فروری کو سنچورین میں کھیلے جائیں گے ۔

Related posts