07-03-2017

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کرکٹ  ٹیم سے 2 کی بجائے 4 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔

ابتدائی طور پر دو میچز طے ہوئے تھے لیکن ویسٹ انڈین بورڈ نے اس میں مزید 2 مختصر فارمیٹ کے میچز کا اضافہ کردیا، سیریز کی شروعات 26مارچ کو بارباڈوس میں ہو گی، باقی میچز  30 مارچ، یکم اور 2 اپریل کوشیڈول کیے گئے ہیں۔ ٹی 20 سیریز کے بعد تین ایک روزہ اور پھر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔