14-03-2017

 پاکستان کرکٹ ٹیم کی2سالہ کارکردگی سےمتعلق رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔

 یہ رپورٹ وزارت بین الصوبائی رابطہ نےتیارکی ہےجس کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو سال میں 20ٹیسٹ میچزمیں 9میں فاتح حاصل کی۔ اس دورانیہ میں پاکستان کونو ٹیسٹ میں شکست ہوئی جبکہ دومیچ ڈرا ہوئے۔

 دو سالہ کارکردگی رپورٹ  میں بتایاگیاہےکہ دو سالوں میں پاکستان نےچھتیس ایک روزہ میچ کھیلے۔ جس میں  پاکستان کرکٹ ٹیم نے 15ایک روزہ میچزجیتے جبکہ20 میچزمیں پاکستان کوشکست کاسامنارہا۔ اسی طرح  دو سالوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں چودہ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی حاصل کی جبکہ دس میں شکست ہوئی اور پاکستان کاایک ٹی ٹوئنٹی ٹائی ہوا۔