07-07-2017

آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2017 کی تاریخی جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو پاک بحریہ کی جانب سے

 خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی شہر یار خان، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام، ٹیم مینجمنٹ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ تھے۔اپنے خطاب کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی باالخصوص بھارت کے خلاف فائنل میچ کے دوران کھلاڑیوں کے ٹیم ورک اور جذبے کو سراہا جس کے نتیجے میں پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی طرح پاک بحریہ بھی کرکٹ ٹیم پر فخر کرتی ہے۔

 پاک بحریہ کے سربراہ نے قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑیوں میں میڈلز بھی تقسیم کیے۔