16-08-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے  آئندہ ماہ ستمبر میں تین سابق کپتانوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نو منتخب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ   کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق، ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایوارڈ سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی، یونس خان اور مصباح الحق نے طویل عرصے تک پاکستان کرکٹ کی خدمت کی اور وہ قدردانی کے مستحق ہیں۔

خیال رہے کہ آج  پی سی بی، بورڈ کے سبکدوش چیئرمین شہریار خان کے لیے منعقدہ الوداعی تقریب کی میزبانی کرے گا۔