24-04-2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا 2018-19 کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ٹیم دسمبر اور جنوری میں جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

قومی ٹیم دورے کا آغاز 19 دسمبر کو بینونی میں جنوبی افریقاانوٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین، دوسرا 3 جنوری سے کیپ ٹاﺅن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

پہلا ون ڈے 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ، دوسرا 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کیپ ٹاﺅن، دوسرا 3 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا 6 فروری کو سنچورین میں شیڈول ہے۔