09-10-2017

پاکستان کرکٹ بورٖڈ نے قومی کرکٹ  ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں ورلڈ کپ 2019 تک توسیع کردی ہے۔

 آسٹریلوی شہریت حاصل کرنے والے سابق جنوبی افریقی کرکٹر کو گزشتہ برس مئی میں 2سال کیلیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، ان کی مدت ملازمت آئندہ سال اپریل میں مکمل ہونا تھی۔

رپورٹس کے مطابق  رواں سال چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ہیڈ  کوچ کی خدمات سے مزید فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔