27-07-2017

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرکٹ میں تنہا نہیں کیا جا سکتا، ورلڈ الیون کا ٹور ضرور ہو گا اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ناقابل یقین کوششیں کر رہا ہے، پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنا بہت مشکل ہے۔ ورلڈ الیون پاکستان کا ٹور ضرور کرے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی۔

مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور  ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔