20-04-2017

پاکستان کپ کے چوتھے میچ میں آج خیبرپختونخوا اور پنجاب کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔

اس سے قبل ایونٹ کے تیسرے میچ میں بلوچستان کی کرکٹ ٹیم نے سندھ  کی ٹیم کو 19رنزسے شکست دے کردوسری کامیابی حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بلوچستان کرکٹ ٹیم  نے 7وکٹوں پر298 رنز بنائے ۔ہدف کے تعاقب میں سندھ کی کرکٹ ٹیم 7وکٹوں 279رنز بناسکی اوریوں بلوچستان کو 19رنزسے فتح حاصل ہوئی۔