02-05-2017

پاکستان نے ترکی کے صدر کی طرف سے کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات کاعمل مستحکم بنانے کی پیشکش کاخیرمقدم کیاہے۔

 پاکستانی دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوان نے متنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کثیرجہتی حکمت عملی اور مقبوضہ کشمیرمیں خونریزی فوری طورپر بند کرنے پرزوردیا۔ جاری بیان میں مزید کہاگیاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال خصوصاً انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اورعلاقائی اورعالمی سلامتی پر اس کے اثرات کے حوالے سے دنیابھرمیں شدیدتحفظات پائے جاتے ہیں۔
دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ایسے بیانات اورجدوجہد کو ہمیشہ سراہا ہے جس کا مقصد جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے معاملات اورتنازعہ کشمیر کی قراردادوں کواُجاگر کرنا ہے۔