10-04-2017

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ  میں 74رنز سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابرکردی ہے۔

گیانا میں ویسٹ انڈیزکی دعوت پرپاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اورقومی ٹیم نے 5وکٹوں پر282رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم 125اورعماد 43رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم 208رنزپرآؤٹ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شانداربولنگ کرتے ہوئے کیرئیرمیں دوسری باراننگزمیں 5وکٹیں لیں۔

تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ کل منگل کو گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔