19-10-2017

ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں سات وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 209 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 43ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔

پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات اپنا پہلا میچ کھیلنے والے امام الحق کی 124 گیندوں پر سنچری تھی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ پاکستانی بولر حسن علی نے 34 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے 37 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حفیظ اور جنید خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔حسن علی اس میچ میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد سب سے تیزی سے 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔