24-10-2017

عثمان خان شنواری کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو سیریز کے پانچویں ون ڈے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹ سے شکست دے کر  پاکستان نے ون ڈے سیریز میں 5-0 سے کلین سوئپ  کر لیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے  گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکن ٹیم نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی تباہ کن ثابت ہوا۔کیریئر کا دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے والے عثمان خان شنواری نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے اپنی ابتدائی 21 گیندوں پر پانچ سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو صرف ایک سو تین رنز تک محدود کر دیا ۔

پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے ٹیم کو 84 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، فخر آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی تھے جو 47 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلے کے بعد پویلین لوٹے۔عثمان شنواری کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی  جبکہ حسن علی کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔