15-05-2017

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ڈومینیکا ٹیسٹ میں سنسنسی خیز مقابلے کے بعد 101رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز1-2سے سیریز اپنے نام کی بلکہ ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر 59سال  بعد شکست دے کر  تاریخ رقم کردی۔

ڈومینیکاکے ونڈسرپارک میں ویسٹ انڈیزکی دعوت پرپاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 376رنزاسکورکئے۔ جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 247رنز تک محدود رہی۔دوسری اننگز میں قومی  ٹیم نے 174رنز8کھلاڑی آؤٹ پردوسری اننگز ڈیکلیئر کردی اورویسٹ انڈیزکو جیت کیلئے 304رنز کا ہدف دیا۔جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیزکے 93رنزپر6وکٹیں گرگئیں،پھرروسٹن چیز نے بھرپورمزاحمت کی اورسنچری بنائی،ان کے 2کیچز ڈراپ ہوئے اورنو بال پرکیچ آؤٹ بھی ہوئےتاہم قومی ٹیم نے اعصاب پرقابورکھا۔میچ کے سیکنڈلاسٹ اوورمیں 202 کے مجموعے پریاسرشاہ نے گیبریل  کو آوٹ کرکے5وکٹیں بھی لیں اور کیربین سرزمین پر پہلی سیریز فتح میں اہم کردار اداکیا۔یاسر شاہ کوسیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا جبکہ ناقابل شکست سنچری پر چیز  کو میچ کے بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔