19-06-2017

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد پاکستان نے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلیے پوزیشن مستحکم کر لی۔

قومی ٹیم ایونٹ سے قبل رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود تھی تاہم جنوبی افریقہ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد 2 درجہ ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ فائنل میں فیورٹ بھارت کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ 119 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 116 پوائنٹس کےساتھ تیسرے، انگلینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ کے خلاف 111 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے ،  پاکستان کے  95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے  ،  جبکہ  ساتویں نمبر پر بنگلہ دیش  اور آٹھویں پوزیشن پر سری لنکا  کی ٹیم آئی ہے۔