30-03-2018

پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لئے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم ہفتے کی شب دو مختلف پروازوں سے کراچی پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پہلا گروپ ہفتے کی رات ساڑھے نو بجے اور دوسرا گروپ رات سو بارہ بجے دبئی سے قائد اعظم انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے گا۔ویسٹ انڈین ٹیم کراچی میں تین راتیں قیام کرے گی۔ ہفتے کی شب آرام کے بعد اتوار کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ منگل کی شب کراچی میں آخری ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیم اسٹیڈیم سے سیدھا ایئرپورٹ جائے گی  اور میچ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد دبئی کیلئے اڑان بھرے گی۔

واضح رہے کہ جیسن محمد کو ویسٹ انڈیز ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ   دورہ کرنے والی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں مارلن سیموئلز، سیموئل بدری، دنیش رامدین، چیڈ وِک والٹن، آندرے فلیچر اور ریاض ایمرٹ شامل ہیں۔