06-09-2017

اسلام آباد میں سفیروں کی تین روزہ کانفرنس ملک کی خارجہ پالیسی کے دوطرفہ علاقائی اورعالمی پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے آج دوسرے روز بھی جاری  ہے۔

کانفرنس کا اہتمام وفاقی وزارت خارجہ امور نے کیا ہے۔جس میں اقوام متحدہ ، امریکہ ، روس ، چین ، سعودی عرب ، قطر ، افغانستان ، ایران اور بھارت میں پاکستان کے سفیرشریک ہیں۔   وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کانفرنس کے اختتامی اجلاس کی صدارت کریں گے جو کل منعقد کی جائے گی ۔