16-10-2017

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا 66واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

انیس سو اڑتالیس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد لیاقت علی خان ملک کے پہلے وزیراعظم بنے۔

لیاقت علی خان نے مسئلہ کشمیر سمیت کئی تنازعات دولت مشترکہ اور امریکا کے ساتھ بھرپور طور پر اٹھائے،مگر ان کی جدوجہد 16اکتوبر  1951کو اس وقت ختم ہوگئی جب  کمپنی باغ راولپنڈی میں انہیں گولی مار کر شہید کردیا گیا۔سترہ اکتوبر 1951کو اس عظیم رہنما ءکو قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔