04-08-2017

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسکاٹ لینڈ سے 3 سال کا معاہدہ کرلیا۔

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہبازسینئر  کے مطابق  پی ایچ ایف نے اسکاٹ لینڈ سے 3 سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ایف آئی ایچ سے بڑے ایونٹ کی میزبانی بھی مانگیں گے۔

شہباز سینئر نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ہوم سیریزنیوٹرل مقام پر اسکاٹ لینڈ کے خلاف  کھیلے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس، ورلڈکپ اور چیمپئنزٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کی خراب پرفارمنس کی وجہ ہوم سیریزکا نہ ہونا ہے اس لیے ہوم سیریزسے میگا ایونٹس میں قومی ٹیم کی پرفارمنس بہترہوگی۔