07-08-2017

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکسستان سپر لیگ  کی طرز پر پاکستان ہاکی لیگ کروانےکافیصلہ کیا ہے، پہلا ایڈیشن رواں برس دسمبر میں پاکستان میں ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈیشن کے مطابق اس ضمن میں  پی ایچ ایف نے ایف آئی ایچ سے رابطہ بھی کرلیا  جبکہ ٹاپ رینکنگ ٹیموں کو دعوت نامے بھی بھیج دیئے گئے۔

 ہاکی فیڈریشن کے مطابق  پاکستان ہاکی لیگ کا پہلا ایڈیشن رواں سال دسمبر میں پاکستان میں ہوگا،پہلے ایڈیشن کیلئے پانچ فرنچائز کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی جبکہ ہر فرنچائز میں چھ فارن پلیئرز شامل ہوں گے۔